• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابھیشیک بچن نے شاہ رخ خان کی بہترین صلاحیت بتادی

بالی ووڈ کے معروف اداکار ابھیشیک بچن نے بھارتی فلم نگری کے بادشاہ، اداکار شاہ رخ خان کی بطور پروڈیوسر  بہترین صلاحیت بتادی۔

ابھیشیک بچن نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں شاہ رخ خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ’ وہ ایک ناقابل یقین حد تک معاون اور بصیرت والے پروڈیوسر ہیں جو اپنے فنکاروں اور ہدایت کاروں کو اپنی تخلیقی صلاحیتیں دکھانےکا موقع فراہم کرتےہیں‘۔

انہوں نے شاہ رخ خان کی بطور پروڈیوسر بہترین صلاحیت بتاتےہوئے کہا کہ’ ان کی بہترین خوبی یہ ہے کہ انہیں اپنی فلم کی کہانی اور کہانی سنانے والے پر پورا بھروسا ہوتا ہے‘۔

 ابھیشیک بچن اپنی نئی کرائم تھرلر فلم ’باب بسواس‘ میں اداکارہ چترانگدا سنگھ کے ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے۔

اس فلم میں وہ ایک قاتل کا کردار ادا کریں گےجوکہ اپنی یادداشت کھو چکا ہے اور اپنی پرانی زندگی سے دوبارہ جڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔ 

یہ فلم بھارتی اسٹریمنگ سروس زی فائیو پر 3 دسمبر 2021 کو ریلیزکی جائے گی۔

تازہ ترین