پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورہ حسین نے ساتھی اداکار امیر گیلانی کےساتھ دوبارہ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا ہے۔
ماورہ حسین نے اپنی انسٹااسٹوری پر اپنے ایک فین پیج کی ایک پوسٹ شیئر کی۔
اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی فین پیج کی انسٹا پوسٹ پر مداحوں کی جانب سےپاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور آن اسکرین جوڑی ماورہ حسین اور امیر گیلانی کو دوبارہ ایک ساتھ کام کرتے دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔
انہوں نے یہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’وہ بھی امیر گیلا نی کیساتھ دوبارہ کام کرنے کے لیےانتظار کررہی ہیں‘۔
واضح رہے کہ امیر گیلانی نے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’ثبات‘ میں ماورا حسین کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا، اس ڈرامے کے دیگر اداکاروں میں عثمان مختار اور سارہ خان شامل تھیں جبکہ یہ ڈرامہ سیریل ایک نجی ٹی وی چینل سے نشر کیا گیا تھا۔