• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماورا حسین اور امیر گیلانی دوبارہ ساتھ کب نظر آئیں گے؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین نے اداکار امیر گیلانی کے ساتھ اسکرین پر دوبارہ نظر آنے کے بارے میں بتا دیا ہے۔

اداکارہ ماورا حسین اور اداکار امیر گیلانی کی جوڑی ڈرامہ انڈسٹری کی پسندیدہ ترین آن اسکرین جوڑی ہے، جسے دوبارہ اسکرین پر دیکھنےکے لیے ان کے مداحوں کو بے تابی سے انتظار ہے۔

ماورا حسین نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنے نئے ڈرامے پر اپنے مداحوں کی رائے جاننے کے لیے سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا تو ایک مداح نے اداکارہ سے سوال پوچھا کہ ’ہم کب تک آپ کو امیر گیلانی کے ساتھ ڈرامے میں دوبارہ دیکھ سکتے ہیں؟‘

سوال کا جواب دیتے ہوئے ماورا نے لکھا کہ ’جب امیر ہماری طرف سے آفر کی گئی کسی اسکرپٹ کے لیے ہاں کردیں گے، آپ برائے مہربانی امیر گیلانی سے اس بارے میں پوچھیں۔‘

ایک اور صارف نے ماورہ سے امیر گیلانی کے لیے اداکارہ کی خواہش کے بارے میں سوال کیا، جس کا جواب دیتے ہوئے ماورا نے لکھا کہ ’وہ اپنے پہلے ڈرامے کے لیے نامزد ہوئے ہیں جوکہ بہت بڑی بات ہے لیکن میری خواہش ہے کہ وہ یہ ایوارڈ جیتیں بھی، وہ اس کے حقدار ہیں، انشااللّہ۔‘

واضح رہے کہ امیر گیلانی نے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’ثبات‘ میں ماورا حسین کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا، اس ڈرامے کے دیگر اداکاروں میں عثمان مختار اور سارہ خان شامل تھیں جبکہ یہ ڈرامہ سیریل ایک نجی ٹی وی چینل سے نشر کیا گیا تھا۔

تازہ ترین