• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا صارفین کی غیر مہذبانہ تنقید پرسمانتھا روتھ خفا

جنوبی بھارت کی فلم انڈسٹری میں کام کرنے والی تلگو اور تامل فلموں کی معروف ہیروئن سمانتھا روتھ پرابھو نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا صارفین کو اپنے جذبات کے اظہار کے دوران مہذبانہ انداز اپنانا چاہیے۔ 

انھوں نے یہ بات اس حوالے سے کہی جب ان کی اپنے شوہر سے علیحدگی پر انھیں سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا نشانہ بنایا گیا، جس کے دوران غیر مہذبانہ جملے استعمال کیے گئے۔

اپنے ایک نئے انٹرویو میں سمانتھا روتھ پرابھو نے کہا کہ لوگوں نے ان کی شادی ختم ہونے پر جس طرح اپنی مایوسی کا اظہار کیا وہ اس حوالے سے سمجھتی ہیں کہ یہ زیادہ مہذبانہ اور شائستہ انداز میں بھی کیا جاسکتا تھا۔

انھوں نے اس موقع پر دو ہیروئن فلموں پر بھی گفتگو کی۔

واضح رہے کہ سمانتھا روتھ پرابھو کی اپنے شوہر ناگا چیتنیا سے 2 اکتوبر کو علیحدگی ہوگئی، انھوں نے خود پر ہونے والے ذاتی حملوں پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ طلاق ہوجانا بذات خود انتہائی تکلیف دہ عمل ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید