• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک کشمیر کے رہنماخواجہ محمد سلیمان کی ہمشیرہ وفات پا گئیں

برمنگھم( پ ر ) تحریک کشمیر کے مرکزی رہنما خواجہ محمد سلیمان کی کزن سسٹر میرپور میں وفات پاگئیں، مرحومہ کا تعلق میر پور کےآبائی گائوں مچھیاڑی سےتھااور وہ خواجہ محمدیونس مرحوم کی بیٹی اور خواجہ محمد اسماعیل کی بہن تھیں،مرحومہ کی بیٹیوں اور بیٹے قمرشہزاد ،احمر عطاری سے کمیونٹی نے اظہار افسوس کیاہے۔ تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب، مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی منیر رضا، خواجہ محمد امین طاہر، خواجہ محمد رفیق، خواجہ انعام الحق، خواجہ محمد عارف، خواجہ محمد نثار نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور مغفرت کیلئے دعاکی ہے۔
تازہ ترین