کراچی ( اسٹاف رپورٹر) بھارت میں جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں پاکستان نے منگل کو نویں سے16ویں پوزیشن کے میچ میں امریکا کو 2-18 سے ہرادیا۔ ایونٹ میں یہ کسی بھی ٹیم کی سب سے بڑی فتح ہے۔ پاکستان کیلئے کپتان رانا وحید نے چار، ابوذر نےتین، رضوان علی نے 2 جبکہ عمیر ستار، رومان خان، حماد انجم، محب اللہ، محسن حسن، عبدالمنان، معین شکیل اور عبدالرحمٰن نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔ پاکستان اب 9 ویں سے 12 ویں پوزیشن کیلئے 2 دسمبر کو جنوبی افریقا سے کھیلے گا۔کواٹرفائنلز بدھ کو ہونگے۔