• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسکہ الیکشن دھاندلی،ملوث تمام افراد کیخلاف فوجداری کارروائی کا فیصلہ

لاہور ( نمائندہ جنگ) الیکشن کمیشن نے سیالکوٹ کے حلقہ این اے 75 کے ضمنی انتخاب میں دھاندلی میں ملوث افسران کےخلاف فوجداری کارروائی کا فیصلہ کرلیا ،اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے الیکشن کمیشن سے کاروائی کا مطالبہ کیا تھا۔الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ تمام ملوث افراد محکمانہ کارروائی بھی کی جائے گی جبکہ الیکشن کمیشن نے متعلقہ شعبہ جات سے فوجداری شکایات کا ڈرافٹ مانگ لیا۔ الیکشن کمیشن نے محکمانہ کارروائی کیلئے انکوائری کمیٹیوں کی تشکیل کیلئے بھی سفارشات طلب کر لی ہیں۔

تازہ ترین