کراچی(نیوزڈیسک)چین کی سرحد پر نگرانی کیلئے بھارت نے اسرائیلی ساختہ 4ڈرون لگا دیے،تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے لداخ سیکٹر پر لگائے گئے ان ڈرونز کی اینٹی جیمنگ صلاحیت پچھلے ورژن سے زیادہ ایڈوانس ہے،بھارتی فوج کو ملنےوالے یہ ڈرونز کورونا کے باعث تاخیر کا شکار ہوگئے تھے،حکومتی ذرائع نے اے این آئی کو بتایا کہ لداخ سیکٹر پر نگرانی کیلئے ایڈوانس ہیرون ڈرون نئی دہلی پہنچ گئے ہیں اور انہیں لداخ سیکٹر پر تعینات کیا جارہا ہے۔