فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سابق سٹی ناظم و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ممتاز علی چیمہ نے سابق سینئر صوبائی وزیر راجہ ریاض احمد کے تحریک انصاف میں شمولیت کے فیصلے کو خوش آئند اور نیک شگون قرار دیتے ہوئے کہا کہ انکی شمولیت سے پارٹی مزید متحرک اور منظم ہو گی جن لوگوں کو انکی شمولیت پر مسئلہ پیش ہے انہیں پارٹی کے فیصلوں کا احترام کرنا چاہئے ۔ عمران خان جو بھی فیصلے کریں گے انہیں خندہ پیشانی اور دریا دلی سے قبول کرنا ہو گا ۔