• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثانیہ مرزا کا اعصام الحق کے ساتھ ٹریننگ سیشن


معروف پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ، بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق کے ساتھ نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس کے ٹینس کورٹ میں ٹریننگ کی۔

اعصام الحق نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں ٹینس کورٹ میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

 انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری پر لکھا کہ’ٹینس کی ٹریننگ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے‘۔

اعصام الحق نے ایک اور اسٹوری میں لکھا کہ’ کورٹ کو عزت دینے اور پری سیزن ٹریننگ کا آغاز کرنے کے لیے ثانیہ مرزا کا شکریہ‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ’ آج کورٹ میں بہت تفریحی اور مزا حیہ گفتگو ہوئی‘۔

انہوں نے اپنی آخری اسٹوری میں ثانیہ مرزا کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ہوم کورٹس میں ان کے ساتھ ٹریننگ سیشن کا آغاز ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔

دوسری جانب ثانیہ مرزا نے بھی اپنی انسٹا اسٹوری پر ٹریننگ سیشن کے لیے اعصام الحق کا شکریہ ادا کیا۔


کھیلوں کی خبریں سے مزید