• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پی این ای کا اجلاس، پی ایم ڈی اے کی ہر فورم پر مخالفت کرنے کی قرارداد منظور


کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز نے پی ایم ڈی اے کی ہر فورم پر مخالفت کرنے کی قرارداد منظور کرلی۔

لاہور میں اسٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں اشتہارات کی غیر منصفانہ تقسیم اور پرنٹنگ پریس پر چھاپوں کی شدید مذمت کی گئی۔ اجلاس میں اخبارات کے بقایاجات کی فوری ادائیگی کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

اجلاس میں انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کے کچھ افسران کے غیر مناسب رویے کے محاسبے کی قرارداد بھی منظور کی گئی۔

اجلاس میں کاظم خان کو سی پی این ای کا صدر اورایاز خان کو سینئر نائب صدر منتخب کر لیا گیا جبکہ عامر محمود سیکرٹری جنرل اور یوسف نظامی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سی پی این ای منتخب ہوئے۔

تازہ ترین