• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مونگ پھلی میں دانہ نہیں، ٹرسٹ کرنے کا زمانہ نہیں، ہانیہ عامر

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ ہانیہ عامر کی نئی پوسٹ پر اُنہیں دوبارہ تنقید کا سامنا ہے۔ہانیہ عامر کی جانب سے گزشتہ روز اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک نئی تصویر شیئر کی گئی، تصویر میں سیاہ لباس پہنے ہانیہ عامر خوشگوار موڈ میں نظر آ رہی تھیں جبکہ تصویر کا کیپشن بھی کافی منفرد تھا۔ہانیہ عامر کا اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھنا تھا کہ ’مونگ پھلی میں دانہ نہیں، ٹرسٹ کرنے کا زمانہ نہیں۔‘اس پوسٹ پر عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کے مداحوں نے پرانہ قصہ چھیڑتے ہوئے لکھا کہ ’عاصم اظہر کو ہانیہ عامر پر بھروسہ نہیں کرنا چاہیے۔‘

تازہ ترین