• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور قلندرز کی ایک اور دریافت آسٹریلین بگ بیش سے وابستہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)لاہور قلندرز کے پلیئرزڈیولپمنٹ پروگرام کے لیفٹ آرم اسپنر سید فریدون کا آسٹریلوی ٹی 20لیگ بگ بیش میں معاہدہ ہوگیا ہے۔ سی او او لاہور قلندرز ثمین رانا نے کہا ہے کہ سید فریدون میلبورن اسٹارز سے جڑیں گے، وہ پروگرام کے تیسرے کھلاڑی ہیں جن کا آسٹریلیا میں معاہدہ ہوا۔ ثمین رانا کا کہنا ہے کہ حارث رؤف اور دلبر حسین کا بھی میلبورن اسٹارز سے معاہدہ رہ چکا ہے۔ 19سالہ سید فریدون آسٹریلیا میں ہیں۔ ان کا انتخاب لاہور قلندرز کے ورچوئل ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سے ہوا، اسپنر میں غیر معمولی مہارت پائی جاتی ہے۔ نوجوان ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے کام کرتے رہیں گے، سید فریدون کو پلیٹ فارم دیا، اب شو کیس کرنا ان کا کام ہے۔ سید فریدون کا کہنا ہے کہ موقع ملنے پر بہت خوش ہوں، میں نے اس موقع کا خواب میں بھی نہیں سوچا تھا۔

تازہ ترین