• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھی‘ تیل قیمتیں کنٹرول میں کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں‘ شوکت ترین

اسلا م آباد(نمائندہ جنگ ) مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ حکومت ملک بھر میں اشیائے ضروریہ کی فراہمی کو سہل بنانے کے لئے ممکنہ کوششیں کررہی ہے ، مشیر خزانہ نے فلور ملوں کو یومیہ بنیاد پر گندم کی ریلیزاور سرکاری قیمت کو یقینی بنانے اور گھی و خوردنی تیل کی قیمتوں کو قابومیں رکھنے کے لئے اقدامات کی ہدایت بھی جاری کی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔سیکرٹری خزانہ نے شرکاء کو بتایا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.67فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

تازہ ترین