لاہور (اے پی پی) لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات نہ کرنے کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے ائیر کوالٹی انڈکس کے کنٹرول نہ ہونے پر ایک ہفتہ کے لاک ڈائون کا عندیہ دے دیا، عدالت نے کہا کہ ایک ہفتہ کے لئے اسکول اور نجی دفاتر بند کرنے پڑ سکتے ہیں۔
عدالت نے کہا کہ ہمیں ایک ہفتہ کےلیے موسمیاتی ایمرجنسی نافذ کرنا پڑے گی اور اسکول اور پرایئویٹ دفاتر کو مکمل بند کرنا پڑ سکتا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد کریم نےکیس سے متعلق اظہر صدیق، ہارون فاروق سمیت دیگر کی دائر درخواستوں پر سماعت کی۔
دوران سماعت ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے نے عدالت کو بتایا کہ کچھ دنوں سے سموگ میں بہتری آئی ہے ایک ہفتہ کی مہلت دیںا اسموگ میں مزید بہتری آئے گی۔