• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاظم خان سی پی این ای کے صدر، عامر محمود جنرل سیکرٹری منتخب

کراچی (نیوز ڈیسک) کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز کی اسٹینڈنگ کمیٹی کا اجلاس لاہورمیں منعقد ہوا- کاظم خان سی پی این ای کے صدر منتخب ایاز خان سینئر نائب صدر منتخب ،یوسف نظامی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سی پی این ای منتخب، عامر محمود سیکرٹری جنرل سی پی این ای منتخب، اجلاس میں پی ایم ڈی اے کی ہر فورم پر مخالفت کرنے کی قرارداد منظور،اشتہارات کی غیر منصفانہ تقسیم ، پرنٹنگ پریسز پر چھاپوں کی شدید مذمت ،اخبارات کے بقایا جات کی فوری ادائیگی کا مطالبہ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے کچھ افسران کے غیر مناسب رویے کے محاسبے کی قرارداد بھی منظورکی گئی ۔

تازہ ترین