• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو اغوا کرکے زیادتی

لاہور(نمائندہ جنگ)نواب ٹاو ن کے علاقے میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو اغوا کے بعد زیادتی کی گئی ۔سی سی پی او لاہور نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی جبکہ ملزم کی گرفتاری کاحکم دے دیا ، بی ایس انگلش کی طالبہ کو یونیورسٹی کے باہر سے اغوا کیا گیا لڑکی کے مطابق ملزم عون بٹ لڑکی کو اغوا کرکےایکسپو سنٹرکے قریب خالی مکان میں لے گیا جہاں اسے زیادتی کا نشانہ بنایا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔ سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو نے ایس پی صدر سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر کے ملزم کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔

تازہ ترین