• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزراء کی مبینہ لڑائی‘ریاض فتیانہ کی PAC رکنیت خطرے میں 

اسلام آباد(ایجنسیاں)وزیرمملکت زرتاج گل اور ملک امین اسلم کے درمیان گلاسگو کانفرنس میںمبینہ لڑائی کے الزام پروزیراعظم عمران خان نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پبلک اکاونٹس کمیٹی میں حکومتی ارکان کی فہرست پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا ہےجس کے بعد ریاض فتیانہ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی رکنیت خطرے میں پڑ گئی ہے جبکہ انہیں پارٹی کی احتساب و انضباطی کمیٹی کی تحقیقات کا بھی سامنا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ممبران کی تفصیلات طلب کرلی ہیں اب وزیر اعظم پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے ارکان کی فہرست کا خود جائزہ لیں گے۔

تازہ ترین