• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلبہار ،خیابان سرسید ، مسلم ٹاؤن کی یوسف کالونی میں گیس نایاب

راولپنڈی (جنگ نیوز) چکلالہ کینٹ میں ائرپورٹ ہاؤسنگ سو سائٹی سے ملحقہ علاقے گلبہار اور خیابان سرسید ، مسلم ٹاؤن کی یوسف کالونی میں گیس مکمل نایاب ہوگئی۔شہریوں کے مطابق ایک ماہ سے زائد عرصے سے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں ، طلباء اور ملازمت پیشہ افراد بغیر ناشتہ تعلیمی اداروں اور دفا تر جانے پر مجبورہوگئے، متبادل ذرائع اور سلنڈر کے استعمال سے گھریلو اخراجات میں 100 فیصد اضافے سےلوگوں کی قوت خرید جواب دے گئی ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ خواتین رات کے آخری پہر پکوان بنانے کی کوشش کرتی رہیں مگرگیس کی سپلائی مکمل بند ہو گئی ۔ مکینوں نے اراکین اسمبلی سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ مسئلے کے حل کیلئے حکام کو فوری ہدایات جاری کریں ۔ یو سی 10 کے کونسلر محمد داؤد خان، راولپنڈی یوتھ ونگ کے صدرسید عاطف، کونسلر محمد اعجاز، محمد شفیق ودیگر نے مسائل گھمبیر ہونے کا شکوہ کیا ہے۔
تازہ ترین