• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عرفان علی کی میت شکارپور روانہ، تدفین آج ہوگی


کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہونے والے سیکریٹری سندھ بار کونسل عرفان علی مہر کی میت شکارپور روانہ کردی گئی جہاں آج ان کی تدفین کی جائے گی۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ عرفان مہر کا قتل ان کے آبائی علاقے میں تنازعے کا شاخسانہ ہوسکتا ہے۔ جائے واردات سے 30 بور پستول میں استعمال گولیوں کے خول برآمد کرلیے گئے ہیں۔

گلستان جوہر میں سندھ بار کونسل کے سیکرٹری عرفان مہر کے قتل کا مقدمہ ان کے بھائی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز دو موٹرسائیکل سواروں نے عرفان مہر کو اس وقت انکی گاڑی میں نشانہ بنایا، جب وہ بچوں کو اسکول چھوڑ کر واپس آرہے تھے۔

وکلاء رہنماؤں کے مطابق 45 سالہ عرفان مہر کے قتل کا واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ ہے۔

تازہ ترین