• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں عالمی وباء کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کا کیس رپورٹ ہوگیا۔

خبرایجنسی کے مطابق اومی کرون ویرینٹ سےمتاثر شخص نائجیریا سے واپس آیا تھا۔

یورپی یونین پبلک ہیلتھ ایجنسی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کے 10ممالک میں اومی کرون ویرینٹ کے 42 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے جنوبی افریقا سے سامنے آنے والی نئی قسم کو ’اومی کرون‘ کا نام دیا ہے۔

ماہرین کے مطابق پریشانی کی بات یہ ہے کہ نئی قسم میں مجموعی طور پر 50 جینیاتی تبدیلیاں دیکھی گئی ہیں جبکہ اس کی نسبت کچھ عرصہ قبل دنیا کو اپنی لپیٹ میں لینے والی کورونا کی ڈیلٹا قسم میں صرف 2 جینیاتی تبدیلیاں پائی گئی تھیں۔

برطانوی طبی ماہرین کے مطابق بھی کورونا کی یہ قسم اب تک سامنے آنے والی تمام اقسام میں سب سے زیادہ خطرناک ہے۔

رپورٹس کے مطابق خطرناک وائرس کےکیسز کی جنوبی افریقا، یورپ اور اسرائیل میں تصدیق ہوچکی ہے۔ وائرس کا مزید پھیلاؤ روکنےکے لیے عالمی سطح پر ہنگامی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔

تازہ ترین