• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلاق کے بعد بہت مشکل وقت دیکھا ہے، سائرہ یوسف

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سائرہ یوسف اپنے سابق شوہر، اداکار شہروز سبزواری سے ہوئی طلاق کے بارے میں ہونے والی قیاس آرائیوں پر بول پڑیں۔

سائرہ یوسف نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے شہروز سبزواری سے علیحدگی کے بعد ان کی نجی زندگی کے بارے میں میڈیا پر ہونے والی باتوں اور مختلف قسم کی قیاس آرائیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے حالات کا کس طرح  مقابلہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے طلاق کے بعداتنا زیادہ برا محسوس نہیں کیا کیونکہ میں نے کسی سے زیادہ توقعات رکھی ہی نہیں تھیں۔

سائرہ نے بتایا کہ بہت غیر حساس طریقے کار لگا کہ جس کہانی کو آپ بار بار دکھا رہے ہیں اور صرف اپنے نمبرز اور ویوز بڑھانے کی خاطر بار بار کسی ایک انسان کا دوسرےکے ساتھ رشتہ بنا رہے ہیں‘۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ آپ کو یہ سمجھنا چاہیے کہ جس کے بارے میں آپ مسلسل بات کر رہے ہیں وہ حقیقت میں  مشکل وقت سے گزر رہا ہے‘۔

سائرہ یوسف نے مزید کہا کہ ’انڈسٹری کے لوگوں کی طرف سے اس طرح کی  باتیں سننا بہت غیر حساس لگا‘۔

انہوں نےکہا کہ’ ذاتی زندگیوں کو ذاتی ہی رہنے دینا چاہیے اور اگر آپ کو کسی کے ذریعے سے کسی کی کوئی بات پتہ چلتی بھی ہے تو اس پر بات کرنے کا بھی کوئی صحیح طریقہ ہوتا ہے‘۔

خیال رہے کہ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری نے 2020 میں علیحدگی اختیار کر لی تھی اور بعد ازاں شہروز سبزواری نے ماڈل صدف کنول سے شادی کرلی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید