ویمن ٹینس ایسوسی ایشن کی جانب سے چین اور ہانگ کانگ میں تمام ٹورنامنٹس معطل کرنے کے اعلان کے بعد چین کا سخت ردِعمل سامنے آیا ہے۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پینگ شوئی کے معاملے پر ڈبلیو ٹی او اسپورٹس کو سیاست زدہ کر رہا ہے۔
چین کا کہنا ہے کہ ڈبلیو ٹی او کے اسپورٹس کو سیاست زدہ کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ چینی ٹینس اسٹار اور ڈبلز میں سابق عالمی نمبر ایک پینگ شوئی گزشتہ ایک ماہ سے لاپتہ ہیں۔
چینی ٹینس اسٹار پینگ شوئی نے چین کے سابق نائب وزیراعظم پر جنسی زیادتی کا الزام لگایا تھا۔
خاتون کھلاڑی کے منظر عام سے غائب ہونے کے بعد امریکا سمیت ویمن ٹینس کی عالمی تنظیم نے بھی مطالبہ کیا تھا کہ پینگ شوئی کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔
بعدازاں ٹینس کی عالمی تنظیم ڈبلیو ٹی اے نے ٹینس اسٹار پینگ شوئی کے معاملے پر چینی حکومت کے رویے کے خلاف تمام ٹورنامنٹس معطل کردیے تھے۔