• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی پلیئر کے ہراسانی الزامات کی تحقیقات ہونی چاہیے، سرینا ولیمز

امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نے کہا ہے کہ چین کی ٹینس پلیئر پینگ شوئی کی جانب سے چين کے نمایاں سیاستدان پر جنسی ہراسانی کے الزامات کی تحقیقا ت ہونی چاہیے اور اس کی سلامتی کے بارے میں خاموش نہیں رہنا چاہیے۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق چینی سیاستدان پر دو ہفتے پہلے الزام لگانے والی ٹینس پلیئر پینگ شوئی اس کے بعد سے منظر عام پر نہیں آئيں، چینی میڈيا نے کھلاڑی سے منسوب ایک ای میل کا ذکر کیا لیکن اس کے حقیقی پر سوالات ہیں ۔

سرینا ولیمز نے امید ظاہر کی ہے کہ پینگ شوئی محفوظ ہوں گی اور جلد سامنے آئيں گی ، دوسری جانب ویمن ٹینس ایسوسی ایشن نے دھمکی دی ہے کہ اگر چینی حکام نے پینگ شوئی کے الزامات پر مطمئن نہيں کیا تو وہ اسے اپنے ایونٹ سے باہر نکال لیں گے ۔

ویمن ٹینس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ خاتون کا احترام کھیل سے بڑھ کر ہے، چینی کھلاڑی نے الزام لگایا تھا کہ چین کے وائس پریمیئر Zhang Gaoli نے جنسی تعلقات قائم کرنے پر مجبور کیا ، اس الزام کےبعد سے چینی کھلاڑی کے بارے میں کچھ معلوم نہيں ۔

یہ پہلا موقع ہے کہ چین کےکسی سینئر سیاستدان پر ایسا الزام سامنے آیا ہے، یہ الزامات چین کے سوشل میڈيا پر سامنے آئے تھے جنہیں بعد میں ڈیلیٹ کردیا گيا تھا ۔

اس سےپہلے ٹینس پلیئر اینڈی مرے، نووک جوکووچ اور ناؤمی اوساکا بھی چینی ٹینس پلیئر پینگ شوئی کے تحفظ سے متعلق اپنے خدشات کا اظہار کرچکے ہیں ۔

تازہ ترین