• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’باپ ہمیشہ باپ ہوتا ہے‘، ابھیشیک اور امیتابھ کی تصویر پر فلم ساز کا ردِعمل

بالی ووڈ لیجنڈ امیتابھ بچن اور ان کے بیٹے ابھیشیک بچن کی فلموں کا موازنہ کرتے ہوئے فلم ساز سوجوئے گھوش نے دلچسپ تبصرہ کر ڈالا۔ 

سوجوئے گھوش نے امیتابھ بچن کی فلم دیوار اور ان کے بیٹے ابھیشیک بچن کی آنے والی فلم باب بسواس کے ٹریلر سے لیے گئے اسکرین شاٹ پر مبنی مداح کی جانب سے بنائی گئی تصویر شیئر کی۔ 

فلم ساز نے پہلے اس تصویر بنانے والے کا شکریہ ادا کیا اور اس کی کاوش کو سراہا۔ 

ساتھ میں انہوں نے لکھا کہ خواب دیکھنا اچھا ہے لیکن ’باپ ہمیشہ باپ ہوتا ہے۔‘

اس پر ابھیشیک بچن نے بھی ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کچھ اس طرح کہا کہ یہ بڑے باب ہیں۔ 

خیال رہے کہ فلم ابھیشیک بچن کی فلم باب بسواس کل ریلیز ہونے جارہی ہے جس میں ابھیشیک سیریل کلر باب بسواس کے روپ میں نظر آئیں گے۔ 

واضح رہے کہ باب بسواس میں ’باب بسواس‘ کا کردار پہلے ودیا بالن کی فلم ’کہانی‘ میں متعارف کروایا گیا تھا۔ 

اس فلم کی ہدایتکار فلم ساز سوجوئے گھوش نے ہی دی تھی جبکہ اب فلم باب بسواس کی ہدایتکار ان کی بیٹی دیا انناپورنا گھوش ہیں۔ 

تازہ ترین