• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سجل علی نے اپنی بہن اور بھائی کو اپنی طاقت قرار دیدیا

کراچی (آئی ا ین پی) معروف اداکارہ سجل علی نے ا پنی بہن اداکارہ صبور علی اور بھائی کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر تے ہوئے انہیں اپنی طاقت قرار دیا ہے۔ سجل علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی بہن، اداکارہ صبور علی اور بھائی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے۔ انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ان کی بہن اور بھائی ان کی طاقت ہیں۔ اداکارہ کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور مختلف قسم کے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

تازہ ترین