• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویب سیریز مرزاپور کے اداکار برہما مشرا انتقال کرگئے

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)مشہور ویب سیریز مرزا پور کے اداکار برہما مشرا انتقال کر گئے۔معروف اداکار برہما مشرا کے دوست دیویندو نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگارم پر اداکار کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ دیویندو نے ویب سیریز مرزا پور’ کے ساتھی اداکار برہما مشرا کے ساتھ انسٹاگرام پر تصویر پوسٹ کی ہے۔دیویندو’مرزا پور‘ میں منا بھیا کے کردار نبھانے والے اداکار نے انسٹاگرام پر شئیر کی جانے والی پوسٹ پر اداکار برہما مشرا کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ساتھ ہی تمام لوگوں سے ان کی روح کے لیے دعا کرنے کی درخواست کی۔‘مرزا پور’ میں کام کرنے والے دیگر اداکاروں نے بھی اداکار برہما مشرا کے انتقال پر تعزیت کی ہے۔واضح رہے کہ اداکار برہما مشرا ممبئی ہاؤس میں مردہ حالت میں پائے گئے تاہم بعد ازاں اداکار کی باڈی کو پوسٹ مارٹم کے لیے ممبئی کے کوپر اسپتال بھیج دیا گیا۔

تازہ ترین