• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ لطیف، نوجوان نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی، ہاتھوں پر رسی باندھنے کے نشانات ہیں، پولیس

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شاہ لطیف تھانے کی حدود عبداللہ گوٹھ گلی نمبر 12 میں واقع گھر سے 22 سالہ مزمل کی پھندا لگی ہوئی لاش ملی جسےجناح اسپتال منتقل کیا گیا،پولیس کے مطابق متوفی نے گھر میں پنکھے سے پھندا لگا کر خودکشی کی ہے، متوفی منشیات کا عادی تھا،پولیس کے مطابق متوفی کے ساتھ اس کا دوست بھی اسی کمرے میں رہائش پذیر ہے اور دونوں نشے کے عادی ہیں ، مزمل کے ہاتھوں پر رسی باندھنے کے نشانات ہیں ، دوست کو بھی حراست میں لے لیا ہے ، اس نے پولیس کو ابتدائی طور پر دئیے گئے بیان میں مزمل کے خودکشی کرنے کا ہی بتایا ہے ۔

تازہ ترین