• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارہویں کلاس کے سالانہ امتحانات برائے 2021ء دوسرے مرحلہ کے نتائج

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے بارہویں کلاس کے سالانہ امتحانات برائے 2021ء کے دوسرے مرحلہ کے سائنس پری میڈیکل اور میڈیکل ٹیکنالوجی کے امپروومنٹ آف ڈویژن،بارہ پرچوں (TP)، ایڈیشنل سبجیکٹ، شارٹ سبجیکٹ، بینیفٹ کیسز،اسپیشل چانس، پچھلے سالوں میں سیکنڈ ایئر کے ناکام امیدواروں اور 2020ء کے امتحانی نتائج سے غیرمطمئن طلبہ و طالبات کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ کامیابی کا تناسب 77.10فیصد رہا۔ سائنس پری میڈیکل گروپ کے امتحانات میں 226امیدوار اے ون گریڈ، 282 اے گریڈ، 278 بی گریڈ، 470 سی گریڈ، 1100 ڈی گریڈ اور 233امیدوار ای گریڈ میں کامیاب ہوئے۔ میڈیکل ٹیکنالوجی کے امتحانات میں صرف ایک امیدوار شریک ہوا جو ڈی گریڈ میں کامیاب قرار پایا۔

تازہ ترین