• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپانی شہزادی 20 سال کی ہوگئیں، سرکاری ذمہ داریاں سنبھالیں گی

ٹوکیو (عرفان صدیقی) جاپان کے شہنشاہ نارُوہیتو اور ملکہ مَساکو کی بیٹی شہزادی آئیکو 20سال کی ہو گئیں۔ سن بلوغت کو پہنچنے کے بعد اب وہ اپنی سرکاری ذمہ داریاں، شاہی خاندان کی ایک بالغ فرد کے طور پر انجام دیں گی۔شاہی امور خانہ ایجنسی کی جانب سے جاری بیان میں شہزادی نے کسی حادثے کے بغیر سن بلوغت کے سنگ میل کو پہنچنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس دن تک کے سفر میں ساتھ دینے والوں کے لیے انتہائی شکر گزاری کے جذبات کا اظہار کیا ہے۔ شہزادی آئیکو نے دن کے بقیہ حصے میں اپنی رہائشگاہ پر شاہی امور خانہ ایجنسی کے اعلیٰ عہدیداروں اور دیگر سے مبارکباد کے پیغامات وصول کیے۔

تازہ ترین