لاہور( این این آئی)وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹرشہباز گل نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی نئی آڈیو کی موجودگی اور لیک ہونے کا اشارہ دے دیا۔
ٹی وی رپورٹ کے مطابق شہباز گل نے بتایا کہ مریم نواز کی ایک اور آڈیو صحافی کے پاس ہے‘ وہ اپنی مرضی سے اسے ریلیز کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ آڈیو کلپ سنا چکا ہے‘ اسی خدشے کے پیش نظر شاہد خاقان عباسی پریشان ہیں اور وہ اسی عالم میں پریس کانفرنس کررہے ہیں۔