• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھے پیدا کیوں ہونے دیا، برطانیہ میں لڑکی نے ڈاکٹر کیخلاف مقدمہ جیت لیا

لندن (جنگ نیوز )برطانیہ میں ایک لڑکی نے ڈاکٹرکے خلاف لاکھوں پائونڈ ہرجانے کا مقدمہ جیت لیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق 20 سالہ ایوی ٹوم بیز نے اپنی والدہ کے ڈاکٹرکیخلاف دوران حمل درست مشورہ نہ دینے پرمقدمہ کیا تھا۔برطانوی میڈیا کے مطابق 20سال کی ایوی ٹومبیز نے اپنی ماں کے ڈاکٹرپردوران حمل انہیں درست مشورہ نہ دینے پرمقدمہ کیا تھا۔ ایوی کا موقف تھا کہ اگرڈاکٹران کی ماں کوصحیح مشورہ دیتا تو وہ پیدا ہی نہیں ہوتیں کیونکہ ڈاکٹرکو یہ اندازہ ہوگیا تھا کہ انہیں کمرکی پیچیدہ بیماری ہوسکتی ہے۔ ڈاکٹرکے مشورے پران کی والدہ ابارشن کروا سکتی تھیں۔

اہم خبریں سے مزید