• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح اسپتال ، شعبہ حادثات سمیت کسی شعبے میں خون کے نمونے لینے کیلئے بوتلیں موجود نہیں

کراچی (بابر علی اعوان / اسٹاف رپورٹر) جناح اسپتال کراچی کے شعبہ حادثات سمیت کسیشعبے میں خون کے نمونے لینے کے لئے بوتلیں موجود نہیں۔ مریضوں کے ٹیسٹ کی صورت میں پہلے بوتلیں لینے لیبارٹری بھیجا جاتا ہے۔ مختلف شعبہ جات سے مسافت طے کرکے تیماردار لائن میں لگ کر پہلے بوتلیں لیتے ہیں اس کے بعد وارڈ میں جاتے ہیں اوراپنے مریض کا سیمپل لینے کے بعد دوبارہ مسافت طے کرکے بوتلیں لیبارٹریلے کر جاتے ہیں اور لائن لگا کر خون کے نمونے جمع کراتے ہیں۔ اس سلسلے میں جناح اسپتال کے ایگزیگیٹیو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر شاہد رسول کا کہنا تھا کہ اسپتال میں فی الحال پرانا طریقہ رائج ہے جسے وہ تبدیل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ٹیسٹوں کی فیس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے چند دن قبل خود اپنے ٹیسٹ کرائے جس کی فیس ادا کی کیونکہ اسپتال کو دیئے جانے والے بجٹ سے مفت ٹیسٹ ممکن نہیں۔

تازہ ترین