• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دل محمد روڈ پرنئی سیوریج لائن کاسنگ بنیاد

لاہور(خصوصی رپورٹر)وائس چئیرمین واسا شیخ امتیاز محمود اور صدر پی ٹی آئی شمالی لاہور نے دل محمد روڈ پر نئی سیوریج لائن کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اہل علاقہ نے وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود کا شاندار استقبال کیا۔اس موقع پر چئیرمین قومی تاجر اتحادخواجہ اظہرگلشن، ملک خالداور سعد شاہ موجود تھے۔وائس چئیرمین واسا شیخ امتیاز محمود نے اس کہا کہ دل محمد روڈ پر گذشتہ تیس سال سے سیوریج کا مسئلہ تھا ۔پاکستان تحریک انصاف بغیر کسی سیاسی اقربا پروری کے خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ واسا ہنگامی بنیادوں پر سیوریج لائن کا کام مکمل کرے گی اور نئی سیوریج لائن ڈالنے سے تاجروں کے مسائل حل ہونگے۔
لاہور سے مزید