• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں لڑکی کی شادی عمر 18سال لائق تحسین ہے، نیلوفر بختیار

ملتان (سٹاف رپورٹر) نیشنل کمیشن آن ویمن سٹیٹس کی چیئرپرسن نیلوفر بختیار نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں خواتین پر بڑھتے ہوئے زیادتی و جسمانی تشدد کے واقعات میں اضافہ افسوسناک ہے جس کو روکنے کے لئے نیشنل کمیشن آن ویمن دن رات کوشاں ہے جو والدین اپنی بچیوں کو پڑھاتے اور مائیں سپورٹ کرتی ہیں وہی ملک وقوم کی تقدیر بدلتی ہیں سندھ میں شادی کی عمر 18سال ہے جو کہ لائق تحسین ہے جبکہ دیگر صوبوں میں 16سال ہے ہم سب کے لئے لمحہ فکریہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ویمن رائٹس ایسوسی ایشن پاکستان اور نیشنل کمیشن آن وویمن سٹیٹس ملتان کے زیراہتمام ویمن سنٹر میں خواتین پر تشدد کے خلاف منعقدہ تقریب میں خطاب کے دوران کیا۔ رکن صوبائی اسمبلی فائزہ ،اے ڈی سی جی خواجہ عمیر،ممبرنیشنل کمیشن پاکستان اور وویمن رائٹس ایسوسی ایشن ملتان کی چیئرپرسن شائستہ بخاری، ڈپٹی ڈائریکٹر منیزہ بٹ نے بھی خطاب کیا۔چیئرپرسن پنجاب وویمن پروٹیکشن اتھارٹی کنیز فاطمہ، سیکریٹری انور بلوچ ، ڈاکٹر روبینہ اختر،قربان فاطمہ، زاہد ظہور ، زاہدہ خان، ثاقب رحیم ، صائمہ فیض، تنزیل رحمان ، فرزانہ ارم، ذیشان فاروق ، شازیہ سرور، انیلہ بخاری، نازش ندیم، مریم اقبال، منیزہ منظور بٹ، شاہ نواز خان، عائشہ خان، معظمٰی حسنین ایڈووکیٹ، ظہور جوئیہ، نوشین افضل، شاہدہ ظفر، میمونہ فاروق نے شرکت کی۔
تازہ ترین