• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت معذور افراد کی بحالی کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے ،مشیر وزیر اعلیٰ

ملتان (سٹاف رپورٹر)مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب حاجی جاوید اختر انصاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت معذور افراد کی بحالی کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے تاکہ ان میں موجود احساس محرومی ختم ہو اور وہ بھی معاشرے کے کارآمد شہری ثابت ہوں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ڈگری کالج آف سپیشل ایجوکیشن ملتان میں عالمی یوم معذور کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ معین الدین ریاض قریشی،اعجاز جنجوعہ،خالد جاوید وڑائچ،عطاء الحق اور میاں محمد ماجد وٹو ، پرنسپل مسز حمیرا فاروق ہاشمینے خطاب کرتے ہوئے کہا سپیشل بچے کسی طور پر بھی عام بچوں سے کم نہیں ۔ تقریب میں بچوں نے ٹیبلو اور ملی نغمے پیش کرکے حاضرین سے دادوصول کی ۔
تازہ ترین