• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کے استحکام کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا، صالح محمد

پشاور ( نمائندہ خصوصی ) پاکستان مسلم لیگ کے بزرگ رہنما و مزارقائد اعظم کراچی کی فاتحہ خوانی کمیٹی کے سابق سرپرست اعلی صالح محمد خان 24دسمبر کو بذریعہ طیارہ پشاور سے کراچی پہنچیں گے جب کہ وہ 25دسمبر کو کراچی میں مزار قائد اعظم پر قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے بعد پھولوں کی چادر چڑھائیں گے صالح محمد خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے برصغیر پاک وہند کے مسلمانوں وکلاء طلباء نوجوانوں اور خواتین کی طرف سے قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں مسلمانوں کیلئے الگ اسلامی ریاست بنانے کیلئے طویل جدوجہد کی گئی اور بہت بڑی قربانی دی گئی جبکہ مسلمانوں کو انگریز کی غلامی سے آزادی ملنے کے ساتھ ساتھ ہندئوں کے تسلط سے بھی نجات مل گئی صالح محمد خان کہ پاکستان کے عوام کو 25 دسمبر کو یہ عہد کرنا ہوگا کہ آزادی برقرار رکھنے اور ملک کے استحکام کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا جبکہ قائد اعظم محمدعلی جناح کے فرمودات کو مشعل راہ بنایا جائیگا ۔