• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان مشن ڈھاکا کا وزارت خارجہ کو مراسلہ، اہم انکشافات

بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا سے پاکستانی مشن نے وزارت خارجہ کو اپنے مسائل سے متعلق خط لکھ دیا۔

پاکستان ڈھاکا مشن نے وزارت خارجہ کو لکھے گئے خط میں بتایا کہ فنڈز نہ ہونے پر اسکول فیس ادا نہیں کی، ملازمین کے مسائل بڑھ گئے ہیں۔

پاکستان ڈھاکا مشن کے ہیڈ آف چانسری جہانزیب خان نے وزارت خارجہ کو لکھے گئے خط میں روپے کی قدر میں کمی سے پیدا مسائل کا تذکرہ بھی کیا۔

خط میں کہا گیا کہ روپے کی تیزی سے گرتی قدر نے پاکستان کے ڈھاکا میں موجود مشن کے فنڈز میں شدید کمی ہوئی ہے۔

مراسلے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ فنڈز نہ ہونے سے مشن کے اسکول کی فیس کی ادائیگی نہیں کی جاسکی ہے۔

پاکستان ڈھاکا مشن کے ہیڈ آف چانسری جہانزیب خان نے مراسلے میں واضح طور پر کہا کہ ایک کروڑ 6 لاکھ روپے جلد از جلد مہیا کیے جائیں۔

مراسلے میں مزید کہا گیا کہ اسکول فیس جمع نہ کرنے کی صورت میں مشن کے افسران اور ملازمین کے مسائل پیدا ہوجائیں گے۔

تازہ ترین