• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رومانس کی کمی کو فلموں کے ذریعے پورا کررہا ہوں، نواز الدین

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی اداکار نوازالدین صدیقی نے کہا کہ ʼمیں حقیقی زندگی میں رومانس نہیں کرسکا، جس کی کمی اب میں رومانوی فلموں کے ذریعے پوری کر رہا ہوں۔ شاہ رخ خان، سلمان خان، عامر خان، رجنی کانت اور امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کی خواہش تھی جو پوری ہوئی۔ نوازالدین نے پروگرام چوپال میں اپنے کیریئر اور اب تک کے مستقبل پر بھی بات کی۔اداکار نوازالدین صدیقی نے کہاکہ اب بھی ایسا لگتا ہے کہ بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ ایک زندگی بھی کافی نہیں ہوتی ہے۔ جیسے جیسے میں آگے بڑھ رہا ہوں ڈر جاتا ہوں۔ میرے والد کا نام نواب ہے، وہ گاؤں میں رہتے تھے۔اب اپنے بارے میں ایک بین الاقوامی نواب کے بارے میں سن کر اچھا لگتا ہے۔ کبھی کبھی سوچ کر بھی کچھ نہیں ہوتا۔ یہاں تک کہ میں نے راہب، صوفی بننے کا بھی سوچا تھا لیکن ایسا نہیں ہوا۔ 22-23 سال تک میں سوچتا رہا کہ میں پہاڑوں پر جاؤں گا، اداکار بننے کے بارے میں بہت بعد میں سوچا۔ نوازالدین صدیقی نے کہاکہ میرا دوست مدن گاؤں کی رام لیلا میں رام کا کردار ادا کرتا تھا، جس کی بہت عزت کی جاتی تھی۔ میں اس دوست سے متاثر تھا، اس جیسا بننا چاہتا تھا۔ چھوٹے رول کرنے کے لیے تیار تھا، پھر وانر سینا کا کردار ملا لیکن رام لیلا میں بڑا کردار ادا کرنے کی خواہش ادھوری ہی رہی۔ پہلے میں کردار کا انتخاب کرتے ہوئے ڈر جاتا تھا لیکن اب میرا اعتماد بڑھ گیا ہے اور میں اپنی مرضی کا کردار نبھاتا ہوں۔ نوازالدین نے کہاکہ میں نے بال ٹھاکرے کا کردار ادا کرنے کے لیے بہت محنت کی لیکن اس کردار کو ناظرین کی طرف سے زیادہ پیار نہیں ملا۔ منٹو کے بارے میں کچھ نہیں جانتا تھا، صرف اس کی تصویریں دیکھی تھیں۔ اسی لیے میں نے منٹو کے کردار میں خود کو ڈھالا تھا۔ اب میں کہانی پر مبنی نہیں بلکہ کردار پر مبنی فلموں میں کام کرنا چاہتا ہوں۔ نیٹ فلکس کی ویب سیریز ʼسیکرڈ گیمزپر نوازالدین نے کہاکہ جب مجھے یہ کردار ملا تو او ٹی ٹی کے بارے میں کچھ معلوم نہیں تھا۔ پہلے میں نے ویب سیریز کے لیے انکار کر دیا تھا، پھر انوراگ کشیپ نے مجھے سمجھایا کہ او ٹی ٹی کی وجہ سے بہت سے فنکاروں کو مواقع مل رہے ہیں، جنہیں شاید کبھی فلموں میں کام نہ ملے۔ ابھی میں ʼٹیکو ویڈز شیرو کر رہا ہوں۔ ʼجوگیرا سارااراکامیڈی فلم ہے۔

تازہ ترین