• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صبا قمر اور فہد مصطفیٰ تنقید کا شکار

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر اور اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ شدید تنقید کا شکار ہو گئے۔عاصم اظہر کی جانب سے شئیر کی جانے والی ویڈیو میں صبا قمر اور فہد مصطفیٰ کو ایک دوسرے کے ساتھ رومانوی سین کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔جہاں مداحوں کو اس ویڈیو میں صبا قمر اور فہد مصطفیٰ کی موجودگی پسند نہیں آ ئی ہے وہیں اس ٹیزر کے کمنٹ باکس میں چند انسٹا گرام صارفین کی جانب سے صبا قمر اور فہد مصطفیٰ پر تنقید کی جا رہی ہے۔اس حوالے سے مداحوں کا کہنا ہے کہ اِن سینئرز فنکاروں کی جگہ نئے اور جوان چہرے لینے چاہیے تھے۔ جبکہ کچھ صارفین کا اس جوڑی کو ایک ساتھ اسکرین پر دیکھنے کے بعد خوشی اور جوش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔گزشتہ روز اداکارہ صبا قمر اور اداکارفہد مصطفی کی فلم کا ٹریلراردو فلیکس پر ریلیز کیا گیا تھا۔

دل لگی سے مزید