• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات، 2 افراد جاں بحق، کرنٹ لگنے سے باپ، بیٹا زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹریفک حادثات کے دوران دوافراد جاں بحق، کرنٹ لگنے سے باپ اور بیٹا جھلس کر زخمی ہو گئے ایک شخص کی لاش ملی، تفصیلات کے مطابق سپرہائی وے بحریہ ٹائون کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکرسے 25 برس کا علی زین جاں بحق ہوگیا، دائود چورنگی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکرسے 35 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا،ملیر کے علاقے جناح اسکوائر کے قریب ایک رہائشی عمارت کی چھت پر کام کے دوران کرنٹ لگنے سے احمد یار اور اسکا بیٹا غلام محمدگر کر زخمی ہوگئے ،علاوہ ازیں بولٹن مارکیٹ کپڑا مارکیٹ سے 65 سالہ رفیق کی لاش ملی پولیس نے بتایا کہ ڈاکٹرز کے مطابق موت طبعی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید