• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل کے ہیڈ پلیئرز ایکوزیشن اور جنرل منیجر کمرشل عمران احمد مستعفی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سپر لیگ اور پی ایس ایل معاملات میں اہم تصور کئے جانے والےجنرل منیجرکمرشل عمران احمد مستعفی ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں رمیز راجا نے چند دن پہلے رمیز راجا نے قائم مقام ڈائریکٹر کمرشل کی حیثیت سے کام کرنے کی پیشکش کی تھی لیکن بہتر آفر کی وجہ سے انہوں نے یہ پیشکش قبول نہیں کی۔وہ نئے سال پر پی سی بی کو خیرباد کہہ دیں گے۔پی سی بی کے مطابق عمران احمد بورڈ میں 2 عہدوں پر کام کر رہے تھے ، ان کے پاس ہیڈ پی ایس ایل پلیئرز ایکوزیشن کی ذمہ داریاں بھی تھیں۔اس وقت پی سی بی بورڈ آف گورنرز کے رکن جاوید قریشی پی ایس ایل کے بڑے فیصلےسی ای او اور سی ایف او کے ساتھ کرتے ہیں۔چند روز قبل ہی لیگ کے ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ کا عبوری عہدہ عثمان واہلہ کو سونپا گیا ہے۔انھوں نے باقاعدہ طور پر استعفیٰ دے دیا اور ساتھیوں کو بھی اپنے فیصلے سے آگاہ کر چکے ہیں۔ چھٹیاں مکمل کرنے کے بعد باضابطہ طور پر بورڈ کو الوداع کہہ دیں گے۔

تازہ ترین