• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہین شاہ آفریدی نے لاہور قلندرز کا کپتان بننے کیلئے رضامندی ظاہر کردی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)فاسٹ بولرشاہین شاہ آفریدی نے لاہور قلندرز کا کپتان بننے کے لیے رضامندی ظاہر کردی ہے۔جمعے کو ورچوئل پریس کانفرنس میں ان کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان سپرلیگ میں کپتانی کی آفر ہوئی تو اسے قبول کرلوں گا۔ کپتانی ایک اعزاز ہے، لاہور قلندرز کے لیے ہر میچ میں پرفارمنس دینے کی ہمیشہ کوشش کرتا ہوں۔شاہین شاہ نے کہا کہ ورک لوڈ اتنا بڑا ایشو نہیں۔ خود کو فٹ رکھنے کے لیے سخت ٹریننگ کرنے کا عادی ہوں۔ٹرینر بھی اس چیز کا بہت خیال رکھتا ہے۔

تازہ ترین