• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں زیر تعمیر یورپ کی سب سے بڑی مسجد کو شہید کرنے کی دھمکی

پیرس (جنگ نیوز )فرانس میں زیر تعمیر یورپ کی سب سے بڑی مسجد کی انتظامیہ کو ایک خط موصول ہوا ہے جس میں مسجد پر حملے اور شہید کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس کے شہر اسٹراسبرگ میں ترکی کی جانب سے تعمیر کی جانے والی یورپ کی سب سے بڑی مسجد ’’آئپ سلطان مسجد‘‘ کو اعلان جنگ کے عنوان سے دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے۔خط میں مسجد کی تعمیر کرنے والی اسلامی تنظیم کی چیئرپرسن کو قتل اور زیر تعمیر مسجد پر بمباری کی دھمکی دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اچھی طرح سے تیاری کرو، بدلہ شروع ہوتا ہے۔ ہم مساجد کے خلاف ہیں اور انھیں بڑے حملوں سے نشانہ بنائیں گے۔گمنام خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فرانس میں اسلام کے لیے کوئی جگہ نہیں اور ملک میں رہائش پزیر مسلمانوں کو اپنے مذہب یا فرانس میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا اور ہمیں یقین ہے اکثریت اسلام کا انتخاب کرے گی۔ پھر کیوں آپ لوگ فرانس میں رہ رہے ہیں؟

دنیا بھر سے سے مزید