ملتان(سٹاف رپورٹر)درگاہ موسیٰ پاک شہید کے سجادہ نشینمخدوم سید صدر الدین گیلانی مرحوم کے آبائی گھر کو درگاہ کے موجودہ سجادہ نشین مخدوم سید ابوالحسن جمال الدین گیلانی نے دوبارہ تعمیر اور آباد کر دیا۔سابق وزیراعظم و قائد حزب اختلاف سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، سینئر سیاستدان مخدوم محمد جاوید ہاشمی، پیرسید معین الحق گیلانی، پیر جوادالحق گیلانی، پیر عبداللہ شاہ گیلانی اس تاریخی ورثہ کی زیارت کے لئے دربار حضرت موسیٰ پاک شہید گئے جہاں یوسف رضا گیلانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مخدوم صدر الدین گیلانی ولی کامل تھے۔ آپ نے تبلیغ اسلام کے لئے دن رات محنت کی اور بڑی تعداد میں غیر مسلموں کو مسلمان کیا۔