• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہمند چیمبر کے وفد کا چیف کلکٹرکسٹم سے ملاقات

پشاور (اے پی پی) مہمند چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سجادعلی کی زیر صدارت ایک وفد نے چیف کلکٹرکسٹم رضا خان سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں سجادعلی نے چیف کلکٹرکسٹم کو ایکسپورٹ مسائل، ڈرائی پورٹ اضاخیل اور طورخم بارڈرسٹیشن کے جیسے مسائل سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں اضاخیل ڈرائی پورٹ، طورخم بارڈرسٹیشن پر ایکسپورٹروں کو سہولیات دینے کے حوالے سے بھی مثبت بات چیت کی گئی۔ چیف کلکٹر کسٹم نے بزنس کمیونٹی کودرپیش مسائل کوترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے بزنس کمیونٹی کی جانب سے چیف کسٹم کلکٹر کا خصوصی شکریہ اداکیااور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔
تازہ ترین