• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے کلچرل ڈے پر ڈاکٹر ہما میر نے سندھ کا خوشیوں بھرا لوک گیت ’ہو جمالو‘ اپنی آواز میں ریلیز کر دیا ہے۔

سندھ کے کلچرل ڈے کی مناسبت سے نامور اداکارہ کمپئر اور مصنفہ ڈاکٹر ہما میر نے سندھ کا خوشیوں بھرا لوک گیت ’ہوجمالو‘  اپنی آواز میں ریلیز کردیا ہے۔

اس بارے میں ڈاکٹر ہما میر کا کہنا ہے کہ میں نے اس لوک گیت کو محبتوں کے ساتھ گایا ہے، سندھ کا یہ لوک گیت ہوجمالو صدیوں سے لوگ گاتے اور اس پر روایتی رقص کرتے آئے رہے ہیں، یہ اپنی نوعیت کا پہلا گیت ہے جس پر دنیا کے 120 ممالک کے لوگوں نے رقص کیا ہے جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔

ہو جمالو کی اردو شاعری میں نے خود لکھی ہے جبکہ موسیقار عقیل احمد نے اسے ریمیک کیا ہے۔

ڈاکٹر ہما میر کا کہنا ہے کہ مجھے پاکستان کی تمام زبانوں سے پیار ہے، یہ سب زبانیں میٹھی ہیں۔

تازہ ترین