• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی سیاست میں انقلاب آنے والا ہے، اسد عمر


وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاست میں انقلاب آنے والا ہے۔

اسلام آباد میں عوامی اجتماع سے خطاب میں اسد عمر نے کہا کہ دارالحکومت میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے، اس سال اسلام آباد میں پانی کی کمی دیکھنے میں نہیں آئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 5 شہروں میں چند خاندانوں کا قبضہ رہا ہے، اسلام آباد اور پنجاب میں مقامی حکومتوں کا نیا نظام آرہا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ماضی میں پاکستان کے 5 شہروں کے اختیارات وفاق اورصوبوں میں چند لوگوں کے پاس رہے، ماضی کے بلدیاتی نظام میں میئر کے پاس کوئی اختیار نہیں تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاست میں انقلاب آنے والا ہے، اس باراسلام آباد کے میئر کا انتخاب براہ راست ہوگا، عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والا میئر عوام کو جوابدہ ہوگا۔

اسد عمر نے یہ بھی کہا کہ بنیادی صحت، تعلیم اور دیگرمسائل کے حل کی ذمےداری میئر کی ہوگی، اب لیڈر بااختیار نہیں، عوام با اختیار ہوں گے، امیر، غریب، ہر پاکستانی کے لیے پاکستان ایک جیسا ہے۔

تازہ ترین