جنوبی افریقا میں ظاہر ہونے والی کورونا وائرس کی نئی قسم ’اومی کرون‘ کا جرمنی میں پہلا مشتبہ کیس سامنے آگیا ہے۔
جرمن حکام کے مطابق گذشتہ روز جنوبی افریقا سے آنے والے مسافر میں اومی کرون کی علامات پائی گئیں۔
حکام کا مزید کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کو آئسولیٹ کر کے وائرس کی تشخیص کی جارہی ہے۔
دوسری جانب جنوبی افریقا سے نیدرلینڈز آنے والی 2 پروازوں کے61 مسافروں کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آ گیا۔
نیدرلینڈز کے محکمہ صحت کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق جنوبی افریقا سے آنے والی 2 پروازوں کے61 مسافروں میں کورونا وائرس کے مثبت ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
نیدرلینڈز کے حکام کے مطابق جنوبی افریقا سے آئے کورونا وائرس مثبت افراد میں کورونا کی نئی قسم اومی کرون ویرینٹ کی جانچ جاری ہے۔
نیدرلینڈز کے حکام کے مطابق جنوبی افریقا سے آنے والے کورونا مریضوں کو ہوٹل میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔