سیالکوٹ میں ہجوم کے ہاتھوں مارے گئے سری لنکن منیجر کی خوش اخلاقی کی مسلمان محلے دار رمضان نےگواہی دے دی۔
محلے دار رمضان نے سری لنکن منیجر کے حوالے سے کہا کہ پریانتھا خوش اخلاقی سے ملتے تھے، وہ جھگڑے والے انسان نہیں تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پریانتھا سے صبح واک کرتے وقت ملاقات ہوتی تھی، وہ ایک اچھے انسان تھے۔
محلے دار رمضان نے یہ بھی کہا کہ پریانتھا کے ساتھ جو بھی ہوا وہ افسوس ناک اور قابل مذمت ہے۔